JOIN AND VISIT: www.facebook.com/savepakistannn

Tuesday, 5 February 2013

Pakistan Ki faryaad

 پاکستان کی فریاد۔۔۔۔!

ایک چھوٹی سی فریاد میری۔۔
میں آزادی چاہتا ہوں۔۔۔۔

میرا دل بہت بڑا ہے میں سب کو چاہتا ہوں
میری بھی کوئ سنے میں آزادی چاہتا  ہوں
دل میرا روتا ہے جب کوئ بلاۓ مجھے دہشتگرد
اُس پر میں  یہ کہتا ہوں کہ میں تو امن کا پیغام ہوں

یاد آتا ہے وہ دور، جب خون بہا تھا میرے لیے
کہاں گئ وہ آزادی کی لحر جب لوگ مجھے چاہتے تھے
آج جب کوئ کہتا ہےکہ  پاکستان میں کیا رکھا ہے؟
تو میں ان سے کہتا ہوں کہ سب کچھ ہی تو تمھارا ہے

یہ کھیت ، ہریالی ، سرسوں سب ہی کچھ تو تمھارا ہے
تم نہ رکھ سکے خیال اس کا تو میں کیا کرسکتا ہوں؟
لاالہ الا اللہ پر ہواہے  آغاز میرا
اور آج فرقوں میں ،میں دکھا کرتا ہوں

فتنے، قتل و غارت نہ تھا میرے پاس
شاید تم لے کر آۓ ہو وراثت میں اپنے ساتھ
لوگ کہتے ہیں کیا ہے اب میرے پاس؟
میں کہتا ہوں پاکستانیوں!  کیا صرف اتنی سی تھی مجھ سے آس؟

رشوت، بےایمانی نہ تھا میری زمین پر
نہ روز بہتا تھا خوں میری زمین پر
بدنام تم نے کیا ہے مجھ کو میری زمین پر
میں ان سب چیزوں سے اب آزادی چاہتا ہوں

کب کا چھوڑ دیتا میں تمھارا   ساتھ! مگر مجھ پر ہے قربانیوں کا بوجھ
ورنہ تب سے لے کر اب تک میں آزادی چاہتا ہوں
اے سچے پاکستانی! اگر نہیں اٹھا سکتے میرے لیے آواز
 تو میں تم سے بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آزادی چاہتا ہوں

 تطہیر فاطمہ

No comments:

Post a Comment