JOIN AND VISIT: www.facebook.com/savepakistannn

Monday, 25 March 2013


"تعلیم ضروری ہے"
                       ماضی کا ایک واقعہ ہے۔۔ فرعون جس کے نام سے ہم سب واقف ہیں ،جو ایک ظالم حکمران تھا۔ جب وہ اقتیدار میں آیا تو اس نے سب سے پہلے علم حاصل کرنے پہ پابندی لگائ اوراپنی خدائ کا دعوا (۳۰-۴۰ ) کے بعد کیا کیوں کہ اس عرصے میں  وہ لوگ جو تعلیم کو عام کر رہے تھے فرعون نے انھیں قتل کردیا اور لوگ  اتنے جاہل ہوچکے تھے  کہ جب فرعون دن کو رات اور رات کو دن کہتا تھا تو لوگ اسے مانتے تھے اور پھر حضرت موسیٰ  کا ظہور ہوگیا اور انھوں نے لوگوں کو جہالت کے اندھیرے سے باہر نکالا۔۔
                        اگر ہم پاکستان  کی بات کریں تو ہم گزشتہ دنوں کے واقعات کو دیکھیں تو  کچھ شر پسند عناصرہمیں تعلیم اور علم حاصل کرنے سے روک رہے ہیں ، لڑکیوں کے اسکول بند کر رہے ہیں، تعلیم کو عام کرنے والے استاد سبط جعفرجیسی عظیم شخصیت کو دن کی روشنی میں شہید کر دیا گیا اور علماء کرام  کو مارا گیا۔۔  اگر ان سب چیزوں پر غور کیا جاۓ تو یہ تعلیم کو عام کرنے سے روکنے کی سازش نظر آتی ہے ۔ گورنمینٹ اسکولوں کی حالت ناگزیر ہوتی چلی جارہی ہے۔پاکستان میں ہونے والے ان تمام واقعات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں دہشتگردی پھلانے والا کسی فرعون سے کم نہیں۔ جس کو ہم نامعلوم افراد کے نام سے جانتے ہیں۔
                      ہماری سب سے بڑی  غلطی یہ ہے کہ ہم نے کبھی بھی تعلیم کو اپنے ملک کا اہم ترین مسئلہ سمجھا ہی نہیں اور   نہ ہی بہتر بنانے کی کوشش کی۔ہم ۶۵ سال سےغربت اور مہنگائ کا رونا رو رہے ہیں۔ اگر ہم نے تعلیم کو  اہمیت   دی ہوتی تو آج ہمارے ملک کی حالت اتنی خراب نہ ہوتی۔ ہمارے ملک میں۶۰ فیصد لوگ مکمل تعلیم حاصل  کرنے سے قاصر ہیں۔ زرا غور کریں کہ یہی  ۶۰فیصد   لوگ گزشتہ سالوں سے غلط لوگوں کو ووٹ دیتے آرہے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ ہمارا ملک پریشانیوں کا  شکار ہےاور اگر آنے واے وقتوں میں تعلیم کے نظام کو بہتر نہ کیا گیا توہماری قوم کا مستقبل خطرے میں ہے ۔۔

گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے تیرا
کہاں سے آئے صدا لا الٰہ الااللہ
"علامہ اقبال"