JOIN AND VISIT: www.facebook.com/savepakistannn

Tuesday, 29 January 2013

الیکشن: 

الیکشن بہت نزدیک ہیں لوگ پھر سے پُر امید ہیں کہ شاید اس بار کوئ تبدیلی دیکھنے کو ملے  مگر تبدیلی کے لیے عملی قدم کے ساتھ ساتھ صبر کی بھی ضرورت ہے،  بات یہاں یہ بھی آجاتی ہے کہ ایک عام شہری ہو کہ ہم کیا کرسکتے ہیں ؟ حل تو بہت ہیں مگر کسی کی نصیحتیں ہمیں پسند نہیں !  چند خراب لوگوں کی وجہ سے ہم کرپشن ، بم بلاسٹ  اور فرقہ وارانہ مسائل میں گھرے رہتے ہیں۔ ایک چھوٹا سا قدم پاکستان میں تبدیلی کا باعث بن سکتا ہے  مثلاٍ ہمارا" ووٹ "۔ بظاہر یہ چھوٹا عمل ہے لیکن پھر بھی لوگ اسے سرانجام نہیں دیتے ۔۔۔ "ہم خود کہتے ہیں اس سے کیا فائدہ"،   شاید آج آپ کا ووٹ آپ کو فائدہ نہ پہچائے اورآپ کا من پسندلیڈر نہ جیتے  اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہی ووٹ پاکستان کو روشنی کی کرن دیکھادے۔

 " ووٹ آپ کا حقہے اور آپ کی ذمہ داری"۔

No comments:

Post a Comment